ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / گوڈیڈی نے نیا مارکیٹنگ مہم لانچ کیا

گوڈیڈی نے نیا مارکیٹنگ مہم لانچ کیا

Sun, 02 Apr 2017 21:02:08  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ ،2 ؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )چھوٹے بزنس، آزاد وینچرز کے لئے وقف دنیا کے سب کلاؤڈ پلیٹ فارم، گوڈیڈی نے آج بھارت کے چھوٹی تجارتوں کو روایتی بازار کے حدود سے آگے بڑھ کر انٹرنیٹ پر کاروبار کرنے کے فوائد کے بارے میں تعلیم دینے کے لئے ایک نیا انٹیگریٹیڈ مارکیٹنگ مہم لانچ کیا۔ اس انٹیگریٹیڈ مہم میں پانچ علاقائی زبانوں میں لانچ کئے جانے والے ٹی وی کمرشیل شامل ہیں، جن میں ایک آسان پیغام مشتہر کیا جا رہا ہے کہ 'انٹرنیٹ کو کام پر لگاؤ' یا 'میک انٹرنیٹ ورک فار یو۔کمپنی کی اسٹوری لائن دو قائم اسمال بزنس مالکوں پر مرکوز ہو گی جو بزنس کے پرموشن کے لئے روایتی ذرائع جیسے بزنس کارڈ، برانڈڈ پیکیجنگ اور دیگر روایتی مارکیٹنگ کے طریقوں کا استعمال کرتے ہیں۔

ٹیلی ویژن کمرشیل میں بزنس مالکان کے ذریعہ اپنے روایتی مارکیٹنگ کے طریقوں سے زیادہ نتائج حاصل کرنے کی خواہش دکھائی گئی ہے۔ وہ انٹرنیٹ کو کام پر لگانے کا فیصلہ کرتے ہیں اور جلد ی سے اپنی پروفیشنل آن لائن شناخت قائم کرتے ہیں، تاکہ انہیں زیادہ گاہک مل سکیں اور ان کی سیلز بڑھ سکے۔گوڈیڈی کی سینئر ڈائریکٹر۔ مارکیٹنگ، نیدھی ہولا نے کہا، '' یہ نئی مہم چھوٹے بزنس مالکان کی زندگی دکھاتا ہے، جو اپنے بزنس کو پروموٹ کرنے کے لئے روایتی ذرائع استعمال کرتے ہیں۔مارکیٹنگ کے یہروایتی ذرائع بہت محدود اثرات والے ہوتے ہیں اور ہم اپنے ٹی وی کمرشیل میں یہی بات بتا رہے ہیں۔ یہ مہم ایک مضبوط ڈیجیٹل شناخت قائم کرنے پر زور دیتا ہے، جس سے چھوٹے کاروباری مالکان کو زیادہ وزیبل ہونے اوراپنابزنس بڑھائے گی۔


Share: